دہلی
ٹرینڈنگ

گوشت کھانے سے ہماچل پردیش میں تباہی آئی ہے، ڈائرکٹر کی عجیب منطق (ویڈیو وائرل)

بہیرا نے طلباء سے اپنے خطاب میں جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر گشت کررہاہے‘ کہاکہ ہماچل پردیش کا کافی زوال ہواہے ۔ وہاں معصوم جانوروں کو ذبح کیا جارہاہے۔

نئی دہلی: آئی آئی ٹی منڈی کے ڈائرکٹر لکشمی دھر بہیرا نے یہ دعوی کرتے ہوئے ایک تنازعہ پیدا کردیا کہ جانوروں پر ظلم کرنے کی وجہ سے ہماچل پردیش میں زمین کھسکنے اور بادل پھٹنے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ انہوں نے طلباء سے یہ عہد لیاکہ وہ گوشت نہیں کھائیں گے۔

متعلقہ خبریں
شکیب الحسن نئی مصیبت میں پھنس گئے
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
آئی آئی ٹی منڈی میں ریاگنگ، 10 طلبا معطل
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
کجریوال کے غیاب میں آتشی 15اگست کو ترنگا لہرائیں گی

 بہیرا نے طلباء سے اپنے خطاب میں جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر گشت کررہاہے‘ کہاکہ ہماچل پردیش کا کافی زوال ہواہے ۔ وہاں معصوم جانوروں کو ذبح کیا جارہاہے۔ ماحولیات میں انحطاط سے اس کا ایک علامتی تعلق ہے جو آپ فی الحال نہیں سمجھ سکتے۔

بہیرا نے کہاکہ اسی کی وجہ سے زمین کھسکنے‘ بادل پھٹنے اور ایسے ہی دیگر کئی واقعات بار بار پیش آرہے ہیں۔یہ تمام جانوروں پر ظلم کے اثرات ہیں۔ لوگ گوشت کھاتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا اچھا انسان بننے کے لیے آپ کو کیا کرناچاہئے؟

 پھر خود ہی جواب دیا ’گوشت کھانے سے انکار کرناچاہئے‘۔ انہوں نے طلباء سے مزید کہاکہ وہ گوشت نہ کھانے کا عہد کریں۔ بہیرا اس تنازعہ کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا۔

ان کے تبصرہ پر کئی انٹرنٹ صارفین نے تنقید کی ہے۔ ایک انٹرپرینر اور آئی آئی ٹی دہلی کے سابق طالب علم سندیپ منودھا نے سابق ٹوئٹراور موجودہ  X پر کہاکہ اب مکمل تباہی ہوگی۔ یہ توہم پرست بیوقوف لوگ 70 سال میں جو کچھ بنایاگیاہے اسے بھی تباہ کردیں گے۔