انٹرٹینمنٹ

تلگو فلموں کے مشہور ہیرو مہیش بابو کو ای ڈی کی نوٹس

اس نوٹس میں انہیں 28 اپریل پیر کی صبح 10.30بجے پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ای ڈی نے سورانا اور سائی سوریا ڈیولپرس کمپنیوں کے سلسلہ میں یہ نوٹس جاری کئے ہیں۔

حیدرآباد: تلگو فلموں کے مشہور اداکار مہیش بابو کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
منشیات فروخت کیس: ٹالی ووڈ اداکار پی ناؤدیپ سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

اس نوٹس میں انہیں 28 اپریل پیر کی صبح 10.30بجے پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ای ڈی نے سورانا اور سائی سوریا ڈیولپرس کمپنیوں کے سلسلہ میں یہ نوٹس جاری کئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مہیش بابو نے ان دونوں کمپنیوں کی تشہیر کے لئے چیک کی شکل میں 3.4 کروڑ روپے اور نقد رقم کی صورت میں 2.5 کروڑ روپے، یعنی مجموعی طور پر تقریباً 5.90 کروڑ روپے بطور معاوضہ حاصل کیاتھا۔

حال ہی میں ای ڈی حکام نے سورانا انڈسٹریز اور سائی سوریا ڈیولپرس پر چھاپے مارے تھے۔ ان چھاپوں کے دوران سکندرآباد کے بوئن پلی علاقہ میں واقع سورانا انڈسٹریز کے ایم ڈی نریندر سورانا کے گھر سے بڑے پیمانہ پر نقدی برآمد ہوئی۔

اسی طرح سورانا کی ذیلی کمپنی سائی سوریا ڈیولپرس کے ایم ڈی ستیش چندر گپتا کے گھر سے بھی بھاری رقم ضبط کی گئی۔ دفاتر سے کئی اہم دستاویزات بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چند دن قبل ہی سائی سوریا ڈیولپرس کے ستیش کو سائبرآباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

متاثرین کی شکایت پر الزام تھا کہ وٹی ناگولا پلی میں ’وینچر‘ کے نام پر عوام سے رقم وصول کر کے دھوکہ دہی کی گئی تھی۔ اس کیس کی بنیاد پر ای ڈی نے سائی سوریا ڈیولپرس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔