تجارت
پی ایم ایل اے سے متعلق کیس میں ای ڈی کے انل امبانی کے ٹھکانوں پر چھاپے
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انل امبانی اور ریلائنس پاور سے جڑے ٹھکانوں اور کمپنیوں پر جمعہ کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) سے متعلق معاملے میں چھاپے مارے ہیں۔
نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انل امبانی اور ریلائنس پاور سے جڑے ٹھکانوں اور کمپنیوں پر جمعہ کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) سے متعلق معاملے میں چھاپے مارے ہیں۔
مسٹر امبانی سے متعلق یہ ایک نیا معاملہ ہے جسے ای ڈی نے حال ہی میں درج کیا تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ای ڈی کے افسران 10 سے 12 مقامات پر تلاشی لے رہے ہیں۔
حیدرآباد اور ممبئی میں چھاپوں کی کارروائی جاری ہے۔ ای ڈی افسر نے کہا کہ "ای ڈی کی 15 ٹیموں نے آج صبح چھاپہ مارا۔ ریلائنس پاور لمیٹڈ سے وابستہ لوگوں کے ٹھکانوں پر تلاشی لی جا رہی ہے۔”