حیدرآباد

کے ٹی آر کو ای ڈی کا سمن، 16جنوری کو حاضر ہونے کی ہدایت

کہ کے ٹی آر سے مشہور ہیں انہیں 7جنوری کو حاضر ہونے کے لئے کہا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے دو ہفتوں کا وقت طلب کیا ہے۔ انہیں حاضر ہونے کے لئے ازسرنو تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ تاچھ کے لئے بی آر ایس قائد کے ٹی راما راؤ کی سمن جاری کئے ہیں جس میں انہیں 16جنوری کو حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

سرکاری ذرائع نے یہ بات آج یہاں بتائی اور کہا کہ چونکہ کے ٹی راما راؤ حاضر نہیں ہوئے ہیں۔ وفاقی ایجنسی کی جانب سے فارمولا ایس ریس کے دوران ہوئی ادائیگیوں میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ فروری 2023ء میں یہاں فارمولا ای ریس کا اہتمام کیا گیا تھا۔

 ذرائع نے بتایا کہ 48 سالہ راما راؤ جو کہ کے ٹی آر سے مشہور ہیں انہیں 7جنوری کو حاضر ہونے کے لئے کہا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے دو ہفتوں کا وقت طلب کیا ہے۔ انہیں حاضر ہونے کے لئے ازسرنو تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ وفاقی ایجنسی نے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں تحقیقات کرتے ہوئے بے قاعدگیوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی پیش کردہ شکایت کے بعد ایجنسی نے ایک انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ (ای سی آئی آر) داخل کی تھی۔ سینئر آئی اے ایس عہدیدار اروند کمار اور ریٹائرڈ بیوروکریٹ اور سابق حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے) چیف انجینئر بی ایل این ریڈی کو بھی ازسرنو سمن جاری کئے گئے ہیں اور انہیں بالترتیب 8 اور 9جنوری کو حاضر ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔