تعلیم و روزگار

یو جی نیٹ۔24 کیلئے درخواستوں کے ادخال کا آغاز

ملک بھر میں میڈیکل کورسس میں داخلوں کے لیے منعقد شدنی2024 NEET (نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ) کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل جمعہ سے شروع ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: ملک بھر میں میڈیکل کورسس میں داخلوں کے لیے منعقد شدنی2024 NEET (نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ) کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل جمعہ سے شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
امتحان کی تیاری کیسے کریں، کیسے لکھیں؟ الخیر سوسائٹی کی جانب سے لکچر
سی یو ای ٹی یوجی امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان
انٹر سال اول کے ریاضی، زوالوجی اور ہسٹری امتحانات کا پرامن انعقاد
آندھرا پردیش میں اتوار کو تحریری ٹسٹ، 5لاکھ امیدواروں میں مقابلہ

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ اہلیتی امتحان (نیٹ24) 5 مئی کو منعقد کیا جائے گا، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ آن لائن درخواستیں 9 مارچ کی رات 9 بجے تک قبول کی جائیں گی۔

انگریزی، ہندی اور تلگو کے علاوہ یہ امتحان جملہ 13 زبانوں میں پن پیپر موڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ NEET کا امتحان 5 مئی (اتوار) کو دوپہر 2 بجے سے شام 5.20 بجے کے درمیان ہوگا۔

این ٹی اے ہر سال ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی ایس ایم ایس، بی یو ایم ایس اور بی ایچ ایم ایس کورسس میں داخلے کے لئے نیٹ کا امتحان منعقد کرتا ہے۔

a3w
a3w