دہلی

ملک اور بیرونِ ملک تعلیم کے لیے ایجوکیشن لون کی سہولت دستیاب  

انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم سے متعلق جو اسکیمیں چلا رہی ہے، ان کی معلومات سب تک پہنچانے کی کوشش معزز ارکان کو بھی کرنی چاہیے

نئی دہلی :  حکومت نے کہا ہے کہ بینک طلبہ کو مانگی گی بنیاد پر تعلیمی قرضے فراہم کر رہے ہیں اور اس میں کسی قسم کی  کوتاہی نہیں برتی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈھاکہ میں دوبارہ بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ کا اقتدارمیں آنے کا عزم، اقوام متحدہ کی رپورٹ کو جانبدارانہ قرار دیا
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ

وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور وزیر مملکت جینت چودھری نے پیر کے روز لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج بینک ہر جگہ دستیاب ہیں۔ ‘ودیا لکشمی’ اور ماڈل اسکولوں میں بھی حکومت ہند قرض فراہم کرتی ہے۔ ودیا لکشمی اسکیم کے تحت شرح سود تین فیصد سے بھی کم رکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم سے متعلق جو اسکیمیں چلا رہی ہے، ان کی معلومات سب تک پہنچانے کی کوشش معزز ارکان کو بھی کرنی چاہیے۔

مسٹر پردھان نے کہا کہ یہ مانگ پر مبنی اسکیم ہے اور اگر اس میں زیادہ مانگ آئی تو حکومت اس پر غور کر سکتی ہے۔ اس سوال پر کہ ‘کیا بینک تعلیمی قرض دیتے ہوئے اس بات سے ہچکچاتے ہیں کہ پیسہ واپس آئے گا یا نہیں’، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس جتنے مطالبات آئیں گے اس کے حساب سے فنڈز بڑھائے گی اور بینکوں کو قرض دینے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ کے لیے ‘پی ایم ودیا لکشمی’ اور ماڈل اسکول موجود ہیں اور سب کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ حکومت ہند اس مقصد کے لیے پرعزم ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پی ایم ودیا لکشمی اور ماڈل ایجوکیشن لون اسکیم کی دستیابی کا فائدہ سب کو ملے۔ ملک کے اچھے اداروں میں پڑھنے کے لیے اور بیرونِ ملک جا کر تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھی تمام طلبہ کو یہ قرض کی سہولت دی جا رہی ہے۔