حیدرآباد

حیدرآباد اور سکندرآباد کی عیدگاہوں و مساجد میں نماز عید

7:15 بجے

حیدرآباد: مسجد حسینی شاہ حاتم نگر، محمدی لائن پہاڑ میں نماز عید 7:15 بجے ہوگی۔ مفتی سید محدم مستجب قادری امامت کریں گے۔ خطبہ دیں گے اور فضائل عید بیان کریں گے۔

ll مسجد باؤلی، زیبا باغ، آصف نگر میں نماز عید 7:15 بجے ہوگی۔

7:30 بجے

ll مسجد عبداللہ حسین خان چپل بازار میں نماز عید الاضحی 7:30 بجے ہوگی۔ حافظ ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان خطیب مسجد خطابت اور امامت کریں گے۔

ll مسجد سیف سردار باغ، جیوتی نگر، پلر نمبر 89، مہدی پٹنم رنگ روڈ، میں نماز عیدالاضحی 7:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد فقراء سراج محمدیہ، مدرسہ تعلیم القرآن کنچن باغ، بالا پور روڈ میں نماز عیدالاضحی 7:30 بجے ہوگی۔

ll جامع مسجد عثمانیہ صرف خاص پلٹن، ملک پیٹ میں نماز عیدالاضحی 7:30 بجے ہوگی۔ حافظ محمد عبدالجلیل قادری خطیب و امام مسجد ہذا نماز سے قبل فضائل و مسائل عیدالاضحی بیان کریں گے۔

8:00 بجے

ll جامع مسجد خواجہ گلشن، مہدی پٹنم میں نماز عیدالاضحی 8 بجے ہوگی۔ مولانا سید محمد علی قادری ممشاد پاشاہ کا خطاب ہوگا۔ حافظ نجیب احمد صدیقی امامت کریں گے۔

ll مسجد حضرت عباد اللہ شاہؒ شاہ کالونی، چنچل گوڑہ میں نماز عید 8 بجے ہوگی۔ ll قدیم عیدگاہ فرسٹ لانسرز میں نماز عیدالاضحی 8 بجے ہوگی۔ مولانا سید شاہ نجیب الدین قادری شرفی خطاب کریں گے۔ امامت کے فرائض حافظ و قاری محمد مفیض الدین رضوی ادا کریں گے۔ خطبہ مولانا محمد منیر الدین نوری دیں گے۔

ll عید گاہ اہل سنت والجماعت چلکل گوڑہ، سکندرآباد میں نماز عید 8بجے ہوگی۔ مولانا شیخ محمد مخدوم جمالی قادری بیان کریں گے۔ مولانا سید خواجہ ضیاء الدین صابری خطیب، خطبہ دیں گے۔

llعیدگاہ بلالی ہاکی گراؤنڈ میں نماز عیدالاضحی 8 بجے ہوگی۔مولانا مفتی تجمل حسین کا بیان ہوگی۔ امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔ اپنا مصلے ساتھ لے کر آئیں۔

8:30 بجے

llمسجد نقشبنددکن حضرت شاہ سعداللہ صاحب نقشبندی مجددیؒ واقع گھانسی بازار میں نماز عید الاضحٰی 8:30 بجے ہوگی۔

ll عیدگاہ درگاہ حضرت سالار اولیاءؒ، نیو حفیظ پیٹ سروے نمبر 80 ضلع رنگاریڈی شیر لنگم پلی منڈل میں نماز عید الاضحی 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد ابراہیم جی پی آر اے کیمپس، گچی باؤلی میں نماز عیدالاضحی 8:30 بجے ہوگی۔ مولانا حافظ محمد موسیٰ رضوی امامت و خطابت کریں گے۔

ll عیدگاہ رحمانیہ نہرو نگر، منڈل قطب اللہ پور میں نماز عیدالاضحی 8:30 بجے ہوگی۔ قاضی محمد تقی الدین حسامی سیوا نگری امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔

llجامع مسجد محمدی ساؤتھ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں نماز عید الاضحی ٹھیک8:30بجے ہوگی۔ مفتی محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعۃ المؤمنات امامت و خطابت کریں گے۔

a3w
a3w