تلنگانہحیدرآباد

زیر التواء بلز: سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت دو ہفتوں تک ملتوی

تلنگانہ اسمبلی میں منظورہ بلز کو گورنر کی جانب سے منظوری دینے کے بجائے زیر التواء رکھنے کے خلاف حکومت تلنگانہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ مقدمہ پر آج چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے اجلاس پر سماعت عمل میں آئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی میں منظورہ بلز کو گورنر کی جانب سے منظوری دینے کے بجائے زیر التواء رکھنے کے خلاف حکومت تلنگانہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ مقدمہ پر آج چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے اجلاس پر سماعت عمل میں آئی۔

اس دوران سماعت سالیسٹر جنرل تشہار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ گورنر کی جانب سے چند بلز کو منظوری دی جاچکی ہے اور منظورہ بلز کی تفصیلات چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حوالہ کی گئی ہیں۔

حکومت تلنگانہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گورنر کی جانب سے تین بلز کو گزشتہ ستمبر سے زیر التواء رکھاگیا تھا۔ فریقوں کے دلائل کو سماعت کرنے کے بعد چیف جسٹس نے مقدمہ کی آئندہ سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بلز کی عدم منظوری کے متعلق مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر دوران ہے اور آج گورنر نے تین بلز کو منظوری دیدی ہے۔ اس طرح دو بلز کو حکومت کو واپس بھیج دیاگیا اور تین بلز کو زیر التواء رکھاگیا۔

ستمبر میں منعقدہ اسمبلی اجلاس میں حکومت نے 8 بلز منظورکئے تھے۔ 13ستمبر کو گورنر کی منظوری کے لیے روانہ کیاگیاتھا۔ گورنر نے صرف جی ایس ٹی بل کو ہی منظوری دی تھی۔