حیدرآباد

این ڈی اے کو شکست دینے بعض طاقتوں کی کوشش:کشن ریڈی

کشن ریڈی نے تمام پر زوردیا کہ وہ اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہاا کہ این ڈی اے اتحاد میں 14 پارٹیاں ہیں۔ کل تمل ناڈو میں بعض دیگر علاقائی جماعتوں کو اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدرو مرکزی وزیرسیاحت جی کشن ریڈی نے لزام لگایا ہے کہ بعض طاقتیں این ڈی اے کو شکست دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے آج حیدرآباد کے باغ عنبرپیٹ ڈویژن میں مختلف کالونیوں کی ویلفیرسوسائٹیوں کے ارکان سے بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں
جماعت اسلامی ہند کا "احترام انسانیت” مہم کا اختتامی جلسہ حیدرآباد میں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
محبت کی سرزمین ہندوستان، ونستھلی پورم میں مسجد قادریہ کے زیر اہتمام شاندار جشنِ یومِ جمہوریہ

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ ہونی چاہیے اور ہر کسی کو ملک کی خاطر، ترقی کے لیے اور ملک کی عزت کے لیے پولنگ میں حصہ لینا چاہیے۔

انہوں نے تمام پر زوردیا کہ وہ اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہاا کہ این ڈی اے اتحاد میں 14 پارٹیاں ہیں۔ کل تمل ناڈو میں بعض دیگر علاقائی جماعتوں کو اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔