آندھراپردیش

نیپال میں پھنسے اے پی کے افرادکو محفوظ ریاست واپس لانے کی کوششیں کامیاب

وزیر کی پہل پر متعلقہ حکام نے فوری اقدامات کئے اور نیپال سے کئی افراد جلد ہی ریاست کے لئے روانہ ہونے والے ہیں۔سیمیکوٹ میں پھنسے 12 افراد کو خصوصی طیارہ کے ذریعہ اتر پردیش کی سرحد کے قریب واقع نیپال گنج ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔

حیدرآباد: نیپال میں پھنسے ہوئے آندھرا پردیش کے افرادکو محفوظ طریقہ سے ریاست واپس لانے کے لئے وزیر تعلیم نارا لوکیش کی کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

وزیر کی پہل پر متعلقہ حکام نے فوری اقدامات کئے اور نیپال سے کئی افراد جلد ہی ریاست کے لئے روانہ ہونے والے ہیں۔سیمیکوٹ میں پھنسے 12 افراد کو خصوصی طیارہ کے ذریعہ اتر پردیش کی سرحد کے قریب واقع نیپال گنج ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔

وہاں سے اے پی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ بسوں میں سوار ہو کر وہ لکھنؤ پہنچیں گے۔ لکھنؤ سے انہیں طیارے کے ذریعہ حیدرآباد لے جانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

کٹھمنڈو کے قریب پھنسے تلگو افرادکو محفوظ طریقہ سے ریاست واپس لانے کے لیے لوکیش نے حکام کے ساتھ رابطہ کر کے خصوصی طیارہ کا انتظام کیا ہے۔

وزیر نے ہدایت دی ہے کہ نیپال میں پھنسے افراد کو ان کے گھروں تک بحفاظت پہنچانے تک تمام متعلقہ حکام چوکس اور ذمہ دارانہ طریقہ سے کام کریں۔