مصر اور فرانس کے رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا
مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون نے ہفتہ کے روزفون پر بات چیت کی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور امن بحال کرنے اور انسانی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا رہنماؤں نے زور دیا کہ خطے میں دیرپا امن کے حصول کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔

قاہرہ: مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون نے ہفتہ کے روزفون پر بات چیت کی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور امن بحال کرنے اور انسانی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا رہنماؤں نے زور دیا کہ خطے میں دیرپا امن کے حصول کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔
انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور میکرون کے اتوار کو طے شدہ دورہ مصر سے قبل دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
بیان کے مطابق میکرون کے تین روزہ دورے کے دوران قاہرہ میں مصر، فرانس اور اردن کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے انعقاد کے امکان پر بھی غور کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے 18 مارچ کو حماس کے ساتھ اپنی دو ماہ کی جنگ بندی ختم کر دی تھی اور فلسطینی سرزمین پر فضائی اور زمینی حملے دوبارہ شروع کر دیے تھے۔
اسرائیل کی دفاعی افواج کے ترجمان ایفی ڈیفرین نے جمعرات کو کہا کہ فوج غزہ میں اپنی جارحیت کے "ایک نئے مرحلے” میں داخل ہو گئی ہے۔