مشرق وسطیٰ

مودی کو مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز

وزیراعظم نریندرمودی کو اتوار کے دن صدرعبدالفتاح السیسی نے قاہرہ میں مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز ”آرڈرآف دی نائل“ پیش کیا۔

قاہرہ: وزیراعظم نریندرمودی کو اتوار کے دن صدرعبدالفتاح السیسی نے قاہرہ میں مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز ”آرڈرآف دی نائل“ پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
السیسی عرب دنیا کے پانچویں رہنما جو ہندوستان کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ

1915ء میں قائم یہ ایوارڈ سربراہان مملکت‘ ولیعہد اور نائب صدور کو دیاجاتا ہے جنہوں نے مصر کیلئے یا انسانیت کیلئے گراں قدرخدمات انجام دی ہوں۔

وزیراعظم نریندرمودی کو ملنے والا یہ 13 واں اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ٹوئٹ کرکے بتایاکہ آرڈرآف دی نائل‘ تین مربع نما طلائی یونٹس پر مشتمل خالص گولڈکالرہے۔

یہ تینوں یونٹ ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں۔ گذشتہ9 سال میں مودی کو امریکی حکومت کو لیجن آف میرٹ‘ بحرین کے کنگ حماد آرڈر کے علاوہ متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سیویلین اعزاز آرڈرآف زیدایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

انہیں غیرمسلم ممتازشخصیتوں کو دیاجانے والا سعودی عرب کا اعلیٰ ترین اعزازآرڈرآف عبدالعزیزالسعود بھی حاصل ہوچکا ہے۔

a3w
a3w