حیدرآباد
ٹرینڈنگ

عید میلاد النبیؐ : ریونت ریڈی کی خواہش پر جلوس تین دن کیلئے ملتوی کرنے میلاد کمیٹی رضامند

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج عہدیداروں کو عید میلاد النبیؐ کے لیے نقائص سے پاک انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج عہدیداروں کو عید میلاد النبیؐ کے لیے نقائص سے پاک انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں کار ٹسٹنگ سنٹر قائم کرنے ہینڈائی موٹر انڈیا کا فیصلہ
یوم عاشورہ کے لیے نقائص سے پاک انتظامات: کو پلا ایشور
اسکلس یونیورسٹی میں دسہرہ کے بعد کورسس کا آغاز
بائیو ڈیزائن سنٹر، تلنگانہ کے ساتھ شراکت داری کا خواہش مند
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان

آج سکریٹریٹ میں عید میلاد النبیؐ کے انتظامات کے متعلق جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں انہوں نے کہا اس مقدس دن کو انتہائی احترام و عقیدت سے منانا چاہیے۔

انہوں نے محکمہ بلدیہ صحت اور دیگر محکوموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی کے وہ بہترین انتظامات کریں۔ اجلاس میں ریاستی وزرا پونم پربھاکر‘ ڈی سریدھر بابو‘ چیف سکریٹری شانتی کماری‘ مشیرحکومت تلنگانہ محمد علی شبیر‘ رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی‘ کوثر محی الدین‘ ذولفقارعلی‘ صدر نشین وقف بورڈ عظمت اللہ حسینی‘ صدرنشین حج کمیٹی سید شاہ افضل بیابانی المعروف خسرو پاشا‘ صدر نشین اردو اکیڈیمی طاہر بن ہمدان‘ صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن عبید اللہ کوتوال‘ صدر نشین ٹمریز فہیم قریشی‘

رکن قانون ساز کونسل مرزا ریاض الحسن آفندی‘ مرزا رحمت بیگ‘ مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ (صدر)، مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ زرین کلاہ (معتمد)، مولانا حافظ محمد مظفر حسین خان بندہ نوازی (کنوینر)، مولانا سید محمد سیف اللہ حسینی قادری الباقری سیف پاشاہ، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا شجاع الدین افتخاری، مولانا سید نعمت اللہ قادری، جی ایچ ایم سی میئر وجئے لکشمی گدوال وو دیگر نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں چیف منسٹر نے گنیش تہوار کے پرامن انصرام کیلئے بھی بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس دوران میلاد کمیٹی نے 19/ستمبر کو میلاد جلوس نکالنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

سکریٹریٹ میں آج چیف منسٹر ریونت ریڈی کی زیر صدارت میلادالنبیؐ کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں 7/ستمبر سے گنیش چتورتھی اور 17/ستمبر کو گنیش وسرجن کے سلسلہ میں میلاد جلوس کو ملتوی کرنے کے امکان پر بھی غور و خوص کیا گیا۔ چیف منسٹر اور وزرا نے میلاد کمیٹی سے خواہش کی کہ وہ میلاد جلوس کو تین دن کیلئے ملتوی کریں جس پر کمیٹی نے مثبت اشارہ دیا اور بتایا جاتا ہے میلاد کمیٹی نے 19/ستمبر کو میلاد جلوس نکالنے پر رضامندی ظاہر کی۔

کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ شہرمیں نظم وضبط‘ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار کھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کوٹالنے کے لئے ہم میلاد جلوس 16 / ستمبر کے بجائے 19/ستمبر کو نکالنے پر رضا مند ہوئے ہیں۔

جشن میلاد النبیؐ 16/ستمبر کو منایا جائے گا۔ میلاد النبیؐ کے اگلے سال 1500 سال پورے ہوں گے۔ اس لئے سال بھر میلاد تقاریب کے انعقاد کی ضروری اجازت دینے کی بھی خواہش کی گئی۔ ریونت ریڈی نے بتایا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق اجازتیں دی جائیں گی۔ کمیٹی اراکین نے مساجد کی سجاوٹ اور مختلف ضلعی مراکز میں جلوسوں اور پروگرامس کی اجازت کی درخواست کی۔

چیف منسٹر نے کمیٹی اراکین سے کہا کہ ایک فہرست تیار کرکے دیں تاکہ ان کا جائزہ لے کر ضروری انتظامات کئے جاسکیں۔ چیف سکریٹری شانتی کماری کو چیف منسٹر نے ان انتظامات کی ہدایت دی۔ مجلس اتحادالمسلمین کا جلسہ رحمۃ اللعالمین 20/ستمبر کو دارالسلام میں منعقد ہوگا جبکہ دوسرے دن 21/ستمبر کو نعتیہ مشاعرہ بھی منعقد ہوگا۔

a3w
a3w