جرائم و حادثات

تلنگانہ:پٹرول ٹینکر الٹ کر شعلہ پوش

پٹرول ٹینکر الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کی جگتیال۔نظام آباد شاہراہ پر مٹ پلی ٹاون کے نواحی علاقہ میں پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔

حیدرآباد: پٹرول ٹینکر الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کی جگتیال۔نظام آباد شاہراہ پر مٹ پلی ٹاون کے نواحی علاقہ میں پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

اس واقعہ سے چند لمحہ پہلے ڈرائیور نے چوکسی کامظاہرہ کیااور گاڑی سے کود پڑا۔یہ ٹینکرحیدرآباد سے ملاپورمنڈل کے راگھواپیٹ کی سمت جارہا تھاکہ صبح تقریبا5بجے وینکٹ راو پیٹ کے قریب اس کا ٹائر پھٹ پڑا جس کے ساتھ ہی گاڑی شعلہ پوش ہوگئی۔

آگ کے شعلوں کی شدت کی وجہ سے اس علاقہ میں بجلی کی سپلائی بھی متاثررہی کیونکہ بجلی کے کیبلس اس مقام سے گذررہے ہیں۔

پولیس اس بات کی اطلاع کے ساتھ ہی فوری وہاں پہنچ گئی جس نے گاڑی کی نقل وحرکت کو روک دیا اور فائربریگیڈس کو چوکس کیا جس کے ساتھ ہی فائربریگیڈس نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابوپانے کی کوششوں میں شدت پیداکردی۔

a3w
a3w