تلنگانہ

مودی یا امیت شاہ کے ہاتھوں انتخابی منشور کی اجرائی متوقع

تلنگانہ بی جے پی کی جانب سے ریاست کے عوام سے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے منشور تیار کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کی جانب سے ریاست کے عوام سے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے منشور تیار کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
ہندوستان قیام امن کیلئے اپنا رول ادا کرنے تیار: نریندر مودی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام

اطلاع کے مطابق اس منشور میں تلنگانہ کے عوام کو مفت تعلیم، مفت صحت کی سہولت اور کسانوں، خواتین، نوجوانوں اور سرکاری ملازمین کے فلاح وبہبود کیلئے نئے اسکیمات کا آغاز کرنے سے متعلق وعدے کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ اس منشور میں ایس سی، ایس ٹی طبقات کی تعلیمی، معاشی دیگر مسائل حل کرنے سے متعلق وعدے کئے جائیں گے۔ بی جے پی ریاستی قائدین کا اجلاس بی جے پی دفتر میں منعقد کیاجارہا ہے۔ اس اجلاس کے شرکاء ان کے تجاویز اور مشورے بی جے پی کی منشور کمیٹی کو حوالے کررہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق وزیر اعظم نریندرمودی یا مرکزی وزیر داخلہ ا میت شاہ تلنگانہ بی جے پی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔ بی جے پی کی جانب سے اسمبلی انتخابات کیلئے 119 اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیاجارہا ہے۔ بی جے پی اسمبلی حلقوں میں عوام میں مقبول قائدین کو پارٹی کا ٹکٹ دینے کے بارے میں غور کررہے ہیں۔

اس سلسلہ میں پارٹی ہائی کمان کو فہرست روانہ کردی گئی ہے۔ بہت سے بی جے پی قائدین دہلی میں قومی قائدین سے ملاقات کرکے انہیں پارٹی کا ٹکٹ دینے کیلئے درخواست کررہے ہیں۔

شہر حیدرآباد کو چھوڑ کر تلنگانہ اضلاع میں بی جے پی عوام میں مقبول جماعت نہیں ہے۔ پارٹی کے قومی قائدین اضلاع اور شہر حیدرآباد میں جلسے عام، ریالیاں، روڈ شو اور دیگر پروگرام کرکے عوام کو بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کریں گے۔