حیدرآباد

اڈانی کو بغیر جی ایس ٹی جے پور ایرپورٹ، کے ٹی آر

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی تارک راما راو نے ایک بار پھر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر تنقید کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی تارک راما راو نے ایک بار پھر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر تنقید کی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

وزیر موصوف نے کہا کہ مرکز نے جے پور انٹرنیشنل ایرپورٹ اڈانی گروپ کو منتقل کر دیا ہے اور اس پر کوئی جی ایس ٹی نہیں لگایا ہے۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کیا۔

انہوں نے اپنے دعوی کی تصدیق کے لئے اس ضمن میں شائع ایک انگریزی اخبار کی خبر کا تراشہ بھی پوسٹ کیا۔

انہوں نے کہا”ملک میں عام لوگوں کے لیے دودھ اور دہی جیسی بنیادی ضروریات پر بھی جی ایس ٹی لگایا جاتا ہے لیکن،اگر اڈانی ایرپورٹ لیتے ہیں، تو کوئی جی ایس ٹی نہیں لگایا جاتا۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا، ”کیا یہ مفت میں فراہم کرنا نہیں ہے۔یہ متر کال ہے“انہوں نے ہیش ٹیک لگایا۔ فرینڈس وتھ بینفٹس۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w