بھارت

5 ریاستوں میں انتخابات سیمی فائنل کے مترادف

بی جے پی قومی ترجمان ڈاکٹر گرو پرکاش پاسوان نے بی جے پی کو موافق ایس سی‘ ایس ٹی‘ بی سی اور خواتین قرار دیا۔

حیدرآباد: بی جے پی قومی ترجمان ڈاکٹر گرو پرکاش پاسوان نے بی جے پی کو موافق ایس سی‘ ایس ٹی‘ بی سی اور خواتین قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
انسانی حقوق کونسل کے لیے 18نئے رکن ممالک کا انتخاب
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

بی جے پی نے سابق میں صدر جمہوریہ کے عہدے پر دلت شخص رام ناتھ کویند کو نامزد کیا تھا۔ اسی طرح بی جے پی نے ایس ٹی مہیلا دروپدی مرمو کو صدر جمہوریہ  اور او بی سی سے تعلق رکھنے والے غریب خاندان کے فرد نریندر مودی کو ملک کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز کیا ہے۔

ڈاکٹر گرو پرکاش پاسوان آج اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو 15 اگست 1947 کو آزادی ملی تھی‘ کانگریس نے سال 1947 تا 2014 کسی بھی او بی سی قائد کو ملک کے وزیراعظم کے عہدے پر نامزد نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کو سیمی فائنل کی طرح دیکھا جارہا ہے۔ جبکہ سال 2024 میں ملک کے پارلیمانی انتخابات فائنل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی عوام کی موافق عوام پالیسیوں کے باعث 5 ریاستوں میں بی جے پی اچھا مظاہرہ کرے گی۔

اس طرح بی جے پی سال 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس اور کانگریس جو مخالف ایس سی‘ ایس ٹی‘ او بی سی اور خواتین ہے۔ ریاست کے عوام انہیں سبق سکھائیں گے۔