تعلیم و روزگار

جونیر اسسٹنٹ کی 141اضافی جائیدادوں پر تقررات

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے مہاتما جیوتی باپھلے تلنگانہ بیاک ورڈکلاسس ویلفیر ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن سوسائٹی میں مزید 141جونیئر اسسٹنٹ کی جائیدادو ں کوتقررات کیلئے شامل کیاگیا ہے اور ان 141 جائیدادوں پر گروپ IV کے تحت تقررات کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے مہاتما جیوتی باپھلے تلنگانہ بیاک ورڈکلاسس ویلفیر ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن سوسائٹی میں مزید 141جونیئر اسسٹنٹ کی جائیدادو ں کوتقررات کیلئے شامل کیاگیا ہے اور ان 141 جائیدادوں پر گروپ IV کے تحت تقررات کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
اقامتی تعلیمی اداروں کے پرنسپالس کے تقررات
پبلک سرویس کمیشن میں 10 نئی جائیدادیں وضع
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
اقلیتی طلبہ کو گروپ I امتحان کی مفت کوچنگ
پبلک سرویس کمیشن کو 40 کروڑ جاری

ان جائیدادوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد جونیئر اسسٹنٹ کی جملہ 430 جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔

اس سلسلہ میں کمیشن نے پہلے سے 289 جائیدادوں کے ساتھ مزید 141 جائیدادو ں پرتقررات کیلئے گروپ IV کا مرممہ ضمیمہ جاری کیاہے۔

اس طرح گروپ IV کے تحت جملہ 8,180 مختلف جائیدادوں پرتقررات کئے جائیں گے۔ایسے امیدوارو ں کوجنہوں نے گروپ IVکے پہلے اعلامیہ کے تحت درخواستیں دی ہیں‘اضافی جائیدادوں کیلئے اہل قرار دینے پر غورکیاجائے گا۔

کمیشن نے بتایا کہ ہفتہ تک جملہ 7,41,159 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں جبکہ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر ہے۔