مشرق وسطیٰ

سعودی خواتین کیلئے آرٹیفیشل انٹلیجنس پروگرام کی ٹریننگ

سدایا کا کہنا ہے کہ پروگرام اپنے دو مرحلوں میں دو گروپوں کے لیے مختص کیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کی ماہر خواتین اور غیر ماہر خواتین کو الگ الگ ٹریننگ دی جائے گی۔ یہ ٹریننگ کلاسز مفت ہوں گی، خواتین کو کلاؤڈ انجینیئر، ڈیٹا انجینیئر اور کلاؤڈ بزنس یا کلاؤڈ مشین انجینیئر کی ٹریننگ دی جائے گی۔

ریاض: سعودی عرب میں ایک ہزار خواتین کو اپنی نوعیت کی پہلی مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) پروگرام کی ٹریننگ دی جائے گی۔ ڈیٹا اینڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سعودی اتھارٹی (سدایا) نے گوگل کلاؤڈ کے تعاون سے ایک ہزار خواتین کے لیے ڈیٹا اینڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹریننگ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔

متعلقہ خبریں
دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت والا بے بی روبوٹ (ویڈیو)
آرٹیفیشل انٹلیجنس نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کی پیشن گوئی کردی

یہ پروگرام 30 اگست 2023 تک جاری رہے گا، جس کے 28 ممالک کی ایک ہزار خواتین کو 16 ٹرینرز ڈیٹا اینڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی ٹریننگ دیں گے۔