جموں و کشمیر
جموں وکشمیر میں انتخابات ”صحیح وقت پر“ ہوں گے
الیکشن کمیشن نے پیر کے دن کہا کہ جموں وکشمیر میں انتخابات وہاں کی سیکوریٹی صورتِ حال کے مدنظر ”صحیح وقت“ پر ہوں گے۔
نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے پیر کے دن کہا کہ جموں وکشمیر میں انتخابات وہاں کی سیکوریٹی صورتِ حال کے مدنظر ”صحیح وقت“ پر ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے 5 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن کے اعلان کے دوران پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں الیکشن اس وقت ہوگا جب الیکشن کمیشن وہاں کی سیکوریٹی صورتحال کے مدنظر انتخابات کرانا مناسب سمجھے گا۔ صحیح وقت دیکھا جائے گا۔