آندھراپردیش

اے پی ایس آر ٹی سی میں جلد الکٹرک بسیں متعارف کروائی جائیں گی

ٹنڈر کا عمل کامیابی سے مکمل ہوچکا ہے جبکہ بسوں کے ڈھانچے (باڈی) تیار کرنے والی کنٹرکٹ کمپنی بھی اپنی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے بسوں کی ترسیل کی تیاری میں مصروف ہے۔

حیدرآباد: اے پی ایس آر ٹی سی میں جلد الکٹرک بسیں متعارف کروائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں 750 الکٹرک بسیں ریاست کو فراہم کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

ٹنڈر کا عمل کامیابی سے مکمل ہوچکا ہے جبکہ بسوں کے ڈھانچے (باڈی) تیار کرنے والی کنٹرکٹ کمپنی بھی اپنی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے بسوں کی ترسیل کی تیاری میں مصروف ہے۔

بسوں کے ساتھ ساتھ ریاست بھر میں جدید چارجنگ اسٹیشنوں کی تنصیب کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے تاکہ الکٹرک بسوں کی بلا تعطل آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر بسیں بڑے شہروں اور مصروف روٹس پر چلائی جائیں گی، جس کے بعد مرحلہ وار ضلع و دیہی علاقوں تک ان کی توسیع کی جائے گی۔

متعلقہ محکمہ کے مطابق ان بسوں کی آمد سے نہ صرف سفر مزید آرام دہ اور ماحول دوست ہوگا بلکہ ایندھن کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

حکومت کا ہدف ہے کہ اگلے چند برسوں میں ریاست کی عوامی ٹرانسپورٹ کا ایک بڑا حصہ مکمل طور پر الکٹرک گاڑیوں پر منتقل کر دیا جائے۔