شمال مشرق

چھاپوں میں برآمد پیسہ میرا نہیں ہے: پارتھاچٹرجی

پارتھا چٹرجی نے کہاکہ انہیں معطل کرنے کے ترنمول کانگریس کے فیصلہ پر ناراضگی ظاہرکی تھی۔ وزارت سے ہٹائے جانے پر پارتھاچٹرجی نے جو کسی وقت چیف منسٹر ممتابنرجی کے قریبی آدمی سمجھے جاتے تھے کہا کہ ممتاجی کا فیصلہ درست ہے۔

کولکتہ: بنگال کے گرفتار پارتھاچٹرجی نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے چھاپوں میں جو رقم برآمد ہوئی وہ ان کی نہیں ہے۔ وقت بتائے گا کہ ان کے خلاف سازش کون کررہا ہے۔ میڈیکل چیک اپ کیلئے ای ایس آئی ہاسپٹل جوکا لائے جانے کے بعد وہ گاڑی سے اتررہے تھے تو میڈیا نمائندوں نے ان سے کروڑہا روپیوں کے ٹیچرس بھرتی اسکام کے بارے میں پوچھا۔ پارتھا چٹرجی نے کہا کہ پیسہ میرا نہیں ہے۔

 یہ پوچھنے پر کہ آیا کوئی ان کے خلاف سازش کررہا ہے تو انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر آپ کو اس کا پتہ چل جائے گا۔ جمعہ کے دن پارتھا چٹرجی نے کہاتھا کہ وہ سازش کا شکار ہوئے ہیں۔

 انہوں نے انہیں معطل کرنے کے ترنمول کانگریس کے فیصلہ پر ناراضگی ظاہرکی تھی۔ وزارت سے ہٹائے جانے پر پارتھاچٹرجی نے جو کسی وقت چیف منسٹر ممتابنرجی کے قریبی آدمی سمجھے جاتے تھے کہا کہ ممتاجی کا فیصلہ درست ہے۔