شمالی بھارت

الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ہیک نہیں کیا جاسکتا: ایس وائی قریشی (ویڈیو)

سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ہیک نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ اسٹانڈالون مشینیں ہوتی ہیں۔

گروگرام (آئی اے این ایس) کانگریس کی جانب سے ہریانہ کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں استعمال کی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کی جانچ کے مطالبہ کے ساتھ ہی سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ہیک نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ اسٹانڈالون مشینیں ہوتی ہیں۔

سابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ میں نے ٹی وی پر سنا ہے کہ کانگریس یہ الزام لگارہی ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چند مسائل تھے، لیکن میں نہیں سمجھتا کہ ایسا ممکن ہے، کیونکہ یہ اسٹانڈ الون مشین ہوتی ہے۔