حیدرآباد

ملکاجگری میں لاولد جوڑے کی خودکشی

انہیں کوئی اولاد بھی نہیں تھی جو ان کی دیکھ بھال کرسکے اور وہ، رشتہ داروں پر بوجھ بننا نہیں چاہتے تھے۔ اس لئے اس جوڑے نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس آفیسر نے یہ بات بتائی۔

حیدرآباد: اولاد کے نہ ہونے کے علاوہ مالی اور صحت کے مسائل سے مایوس ایک جوڑے نے اتوار کے روز یہاں شہر حیدرآباد میں خودکشی کرلی۔ راچہ کنڈا پولیس کمشنریٹ کے ملکاجگری پولیس اسٹیشن کے حدود میں 65 سالہ کے سائی داسو اور 60 سالہ وجہ لکشمی نے اپنے مکان میں جو برنداون کالونی میں ہے، پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ جوڑے نے ایک خودکشی نوٹ تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے یہ تحریر کیا تھا کہ وہ رشتہ داروں پر بوجھ بننا نہیں چاہتے۔ یہ جوڑا کرائے کے مکان میں مقیم تھا، سائی داسو ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرتے تھے اور وہ حال ہی میں وظیفہ پر سبکدوش ہوئے تھے اور انہیں صحت کے مسائل بھی درپیش تھے۔

 انہیں کوئی اولاد بھی نہیں تھی جو ان کی دیکھ بھال کرسکے اور وہ، رشتہ داروں پر بوجھ بننا نہیں چاہتے تھے۔ اس لئے اس جوڑے نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس آفیسر نے یہ بات بتائی۔ سائی داسو کی بہن کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔