مشرق وسطیٰ
ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس نے غزہ کے فیلڈ اسپتال کو انٹرنیٹ سہولت دیدی
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس نے غزہ میں متحدہ عرب امارات کے فیلڈ اسپتال کو انٹرنیٹ فراہم کردیا۔
غزہ: ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس نے غزہ میں متحدہ عرب امارات کے فیلڈ اسپتال کو انٹرنیٹ فراہم کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ارب پتی اور کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اپنے ایک ایکس پوسٹ (ٹوئٹ) میں کہا کہ "غزہ کے ایک اسپتال میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی کی مدد سے اسٹار لنک فعال کردیا گیا ہے”۔
رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ٹیم اسرائیلی حملوں سے تباہ حال الشفاء اسپتال پہنچ گئی جہاں ڈائلیسز وارڈ کی بحالی شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے دوران نصیرت کیمپ میں بمباری سے حاملہ خاتون چوتھی منزل سے گر کر شہید ہوگئی مگر بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔