دہلی
دفعہ 370کی برخاستگی، تاریخی فیصلہ: نریندرمودی
دفعہ 370کی برخاستگی کے حکومت کے فیصلہ کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے آج کے فیصلہ کو تاریخی قراردیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے دن کہا کہ یہ صرف تاریخی فیصلہ نہیں ہے بلکہ امید کی کرن ہے۔

نئی دہلی: دفعہ 370کی برخاستگی کے حکومت کے فیصلہ کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے آج کے فیصلہ کو تاریخی قراردیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے دن کہا کہ یہ صرف تاریخی فیصلہ نہیں ہے بلکہ امید کی کرن ہے۔
ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی امید بندھی ہے۔ ہم نے عہد کررکھا ہے کہ ترقی کے ثمرات ان سبھی تک پہنچیں جو دفعہ 370 کی وجہ سے پریشان تھے۔