امریکہ و کینیڈا

ایلون مسک کا اسٹار شپ راکٹ ایک بار پھر خلا میں تباہ

اسپیس ایکس کا 2025 میں یہ دوسرا ناکام تجربہ ہے،اس سے قبل سولہ جنوری کو بھی اسپیس ایکس کا راکٹ فضا میں تباہ ہوا تھا۔ایلون مسک کا مقصد ایسا راکٹ بنانا ہے، جو خلا میں زیادہ تعداد میں سیٹلائٹس بھیجنے کے ساتھ ساتھ انسانوں کو چاند اورمریخ تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

سان فرانسسکو: ایلون مسک کا اسٹار شپ راکٹ ایک بار پھر تجرباتی پرواز کے دوران چند منٹ بعد ہی تباہ ہوگیا تاہم اسپیس ایکس نے حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 33 ارب 50 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
طالبات کی خفیہ فلمبندی‘ ضبط شدہ فونس میں ہنوز کوئی فحش ویڈیوز نہیں پائے گئے: پولیس (ویڈیو)
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کا اسٹارشپ راکٹ آٹھویں تجرباتی پرواز کیلئے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی تباہ ہوگیا۔اپیس ایکس کی لائیواسٹریمنگ میں راکٹ کو فضا میں بلند ہوتے اور پھر چند منٹ میں ہی پھٹتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل متعدد وڈیوز میں راکٹ کا ملبہ جنوبی فلوریڈا اور کیریبئن جزائر بہاماس کے کچھ حصوں میں گرتا دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خلائی مشن کا مقصد راکٹ کا تجربہ کرنا اور جعلی سیٹلائٹ لانچ کرنا تھا، مگر بدقسمتی سے خلا میں پہنچنے کے فوراً بعد تباہی کا شکار ہوگیا۔

اسپیس ایکس کا 2025 میں یہ دوسرا ناکام تجربہ ہے،اس سے قبل سولہ جنوری کو بھی اسپیس ایکس کا راکٹ فضا میں تباہ ہوا تھا۔ایلون مسک کا مقصد ایسا راکٹ بنانا ہے، جو خلا میں زیادہ تعداد میں سیٹلائٹس بھیجنے کے ساتھ ساتھ انسانوں کو چاند اورمریخ تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔اس سے قبل سولہ جنوری کو بھی ایک راکٹ فضا میں تباہ ہوا تھا۔