شمالی بھارت
چیف منسٹر مدھیہ پردیش کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیو راج سنگھ چوہان کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر نے آج ضلع دھر کے مناور ٹاؤن میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

دھر: چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیو راج سنگھ چوہان کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر نے آج ضلع دھر کے مناور ٹاؤن میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ہیلی کاپٹر نے اسی مقام سے کچھ دیر پہلے اڑان بھری تھی اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے اسے واپس آنا پڑا۔
بعد ازاں چیف منسٹر بذریعہئ سڑک دھر کے لیے روانہ ہوگئے، جو مناور سے 75 کیلو میٹر فاصلہ پر واقع ہے۔ وہ مناور میں ایک جلسہ سے خطاب کے بعد ضلع دھر میں بھی ایک جلسہ سے خطاب کرنے والے تھے۔