جرائم و حادثات
ملاوٹی کیک کی تیاری، ایک شخص گرفتار
پولیس نے کمیکل بوتلوں کے ساتھ ساتھ 1500روپئے کی رقم ضبط کرلی۔پولیس نے بیکری کے مالک دامودر ریڈی کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے ملاوٹی اشیا تیار کرنے والی بیکری کو مہربندکردیا۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع کے دنڈیگل پولیس اسٹیشن حدود میں ملاوٹی کیک کی تیاری کا معاملہ سامنے آیا۔میڑچل زون ایس اوٹی پولیس نے ایک بیکری پر چھاپہ مارا۔پولیس نے غیرقانونی طورپر ملاوٹی کیک کی تیاری کا پتہ چلایا جہاں مختلف قسم کے فلیورس کے ذریعہ کیک کی تیاری کا کام کیاجارہا تھا۔
پولیس نے کمیکل بوتلوں کے ساتھ ساتھ 1500روپئے کی رقم ضبط کرلی۔پولیس نے بیکری کے مالک دامودر ریڈی کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے ملاوٹی اشیا تیار کرنے والی بیکری کو مہربندکردیا۔