بھارت
سونیا اور راہول گاندھی کے خصوصی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کو بحفاظت اتار کر ایئرپورٹ کے خصوصی لاؤنج میں لے جایا گیا۔ یہ دونوں قائدین بنگلور میں منعقدہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کے بعد دہلی واپس لوٹ رہے تھے۔
بھوپال: کانگریس کی سابق صدر محترمہ سونیا گاندھی اور پارٹی کے سینئر لیڈر راہول گاندھی کی خصوصی پرواز نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے دیر شام یہاں راجہ بھوج ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کو بحفاظت اتار کر ایئرپورٹ کے خصوصی لاؤنج میں لے جایا گیا۔ یہ دونوں قائدین بنگلور میں منعقدہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کے بعد دہلی واپس لوٹ رہے تھے۔
طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی کا پتہ چلنے پر پائلٹ نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضروری اجازت کے بعد بھوپال ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو دوسرے طیارے سے دہلی بھیجنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریاستی کانگریس سے وابستہ کئی لیڈر بھی سرگرم ہوگئے اور ان میں سے کئی ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔