شمالی بھارت

جونپور میں مڈبھیڑ، جانوروں کےدو اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا

اس اطلاع پر پولیس چوکس ہوگئی۔ اسی دوران جونپور کی طرف سے دو افراد کو موٹر سائیکل پر آتے دیکھا گیا، جنہیں بیج آباد سے بائی پاس روڈ پر محاصرہ کرکے چیلنج کیا گیا، لیکن شرپسندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

جونپور: اترپردیش کے جونپور ضلع کے ظفر آباد اور لائن بازار پولیس اسٹیشنوں کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ تصادم میں دو مویشیوں کے اسمگلروں کو منگل کی دیر رات گرفتار کیا گیا اور ان سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مویشی اسمگلنگ اسکام کیس: انوبرتا منڈل ای ڈی تحویل میں

پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اجے پال شرما نے بدھ کے روز بتایا کہ پولیس کی گشتی ٹیم کو اطلاع ملی کہ مویشیوں کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے کچھ ارکان موٹر سائیکل اور پیدل ریکی کر رہے ہیں۔

اس اطلاع پر پولیس چوکس ہوگئی۔ اسی دوران جونپور کی طرف سے دو افراد کو موٹر سائیکل پر آتے دیکھا گیا، جنہیں بیج آباد سے بائی پاس روڈ پر محاصرہ کرکے چیلنج کیا گیا، لیکن شرپسندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

جوابی کارروائی میں پولیس نے پستول سے فائرنگ کی جس سے دونوں شرپسند زخمی ہو کر گر گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔