حیدرآباد
حیدرآباد: مکان کی تلاشی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کانسٹبل کی موت
گانجہ فروخت کیے جانے کی اطلاع پر ایک مکان کی تلاشی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کانسٹبل کی موت ہو گئی۔یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے بالا نگر علاق میں پیش آیا۔

حیدرآباد: گانجہ فروخت کیے جانے کی اطلاع پر ایک مکان کی تلاشی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کانسٹبل کی موت ہو گئی۔یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے بالا نگر علاق میں پیش آیا۔
اس ایس وی او ٹی (اسپیشل ویجیلنس اینڈ انفورسمنٹ ٹیم) کانسٹیبل کی شناخت پراوین کے طورپر کی گیی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گانجہ فروخت کیے جانے کی اطلاع پروہ ایک مکان کی تلاشی لینے کے لیے گیاتھا کہ اس دوران اچانک زمین پر گر پڑا۔ اس کے ساتھی ملازمین پولیس نے فوری طور پر اسے اسپتال لے جانے کی کوشش کی، تاہم اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس کی موت ہو گئی ۔
پولیس حکام نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔