کرناٹک

اپوزیشن کی جیت کے ساتھ راہول اگلے سال وزیر اعظم بن سکتے ہیں: سدارامیا

سدارامیا نے کرناٹک کے انتخابی نتائج کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا، "مجھے امید ہے کہ تمام غیر بی جے پی پارٹیاں ایک ساتھ آئیں گی… مجھے امید ہے کہ راہل گاندھی ملک کے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔"

بنگلورو: کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں کانگریس کی جیت سے پرجوش پارٹی لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں اپوزیشن کے اتحاد کی امید ظاہر کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی 2024 میں ملک کے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بی جے پی کو ہرانے متحدہ الیکشن لڑنے اپوزیشن کا عہد
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
چیف منسٹر سدارامیا کی ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سدارامیا نے کرناٹک کے انتخابی نتائج کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا، "مجھے امید ہے کہ تمام غیر بی جے پی پارٹیاں ایک ساتھ آئیں گی… مجھے امید ہے کہ راہل گاندھی ملک کے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے لوگوں نے اس بار تبدیلی کے لیے اپنا ذہن بنا لیا تھا، "لوگ بی جے پی حکومت سے تنگ آچکے تھے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کی انتخابی مہم کا ووٹروں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔

کرناٹک پردیش کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے جیت کا کریڈٹ پارٹی کے تمام کارکنوں اور لیڈروں کے متحد کام کو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی لیڈر سونیا گاندھی کو اس الیکشن میں پارٹی کی جیت کا یقین دلایاتھا۔

ریاست میں گنتی کے تازہ ترین رجحانات کے مطابق کانگریس پارٹی کو 224 سیٹوں والی اسمبلی میں تقریباً 135 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ اس وقت حکمراں بی جے پی کی سیٹوں کی تعداد 70 سے کم رہنے کا امکان ہے۔