کھیل

انگلش کرکٹرس آئی پی ایل کے سوا دوسری لیگ نہیں کھیلیں گے!

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) آئی پی ایل چھوڑکر دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے والے انگلش کرکٹرز پر پابندی لگانے کی تیاری کررہا ہے۔

لندن:انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) آئی پی ایل چھوڑکر دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے والے انگلش کرکٹرز پر پابندی لگانے کی تیاری کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں
روہت اور کوہلی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہئے:گمبھیر
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
ہمیں اسٹارکلچر ختم کرنا ہوگا:عرفان پٹھان (ویڈیو)
عثمان قادر کا دوبارہ پاکستان کیلئے نہ کھیلنے کا فیصلہ
مضحکہ خیز واقعہ: فیملی ایمرجنسی پر چھٹی کرکے کرکٹ میچ دیکھنے جانے والی خاتون پکڑی گئی

ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ای سی بی کو خدشہ ہے کہ اس کے کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کو فرنچائزز کیلئے اجتماعی طورپر چھوڑ سکتے ہیں۔ ای سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کو بچانے کے طریقوں پر غور کررہا ہے اور خیال کیاجا رہاہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل چھوڑکر دوسری لیگز میں کھیلنے کی اجازت نہیں دے گا۔

رپورٹ میں کہا گیاکہ کاؤنٹیز کا خیال ہے کہ کھلاڑی انگلش ڈومیسٹک گیمز کو بیک اپ کے طورپر دیکھ رہے ہیں۔ وہ محسوس کرتے ہیں کہ کھلاڑی سال بھر اپنے کلب کی تربیت اور طبی سہولیات کا استعمال کرتے ہیں لیکن دیگر لیگز میں کھیلنے کیلئے ہوم میاچس چھوڑ دیتے ہیں۔

ایسے میں ای سی بی ایسے کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ گزشتہ سال انگلینڈ کے 16 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں حصہ لیا تھا اور اس سال میجر لیگ کرکٹ، گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا، کیریبین پریمیر لیگ اور زمبابوے ایفرو ٹی 10 کے شیڈول بھی انگلینڈ کے ڈومیسٹک سیزن سے ٹکرائے ہیں۔ ای سی بی اس سلسلے میں آئندہ ہفتے ایک جامع پالیسی جاری کرسکتا ہے۔