کھیل

مضحکہ خیز واقعہ: فیملی ایمرجنسی پر چھٹی کرکے کرکٹ میچ دیکھنے جانے والی خاتون پکڑی گئی

کرکٹ ایسا کھیل ہے جو ہندوستان اور پاکستانی شہریوں کیلئے ایک جنون کی مانند ہے۔ بہت سے شائقین اسے دیکھنے کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہوتے ہیں، یہاں تک کہ باس سے ایمرجنسی کا بہانہ بناکر چھٹی لے لیتے ہیں اور اسٹیڈیم پہنچ جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
میاچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر کی موت
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
آئی پی ایل نیلامی میں مسلم کھلاڑیوں کو بھی بڑی رقم
آئی پی ایل 2024 میں پاکستانی کھلاڑی کی انٹری!
بی سی سی آئی، ہر ڈاٹ بال پر 500 درخت لگائے گا

ممبئی: کرکٹ ایسا کھیل ہے جو ہندوستان اور پاکستانی شہریوں کیلئے ایک جنون کی مانند ہے۔ بہت سے شائقین اسے دیکھنے کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہوتے ہیں، یہاں تک کہ باس سے ایمرجنسی کا بہانہ بناکر چھٹی لے لیتے ہیں اور اسٹیڈیم پہنچ جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایسا ہی واقعہ حال ہی بنگلورو میں بھی پیش آیا جہاں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) جاری ہے۔ آئی پی ایل کا آغاز 22 مارچ کو ہوا تھا اور ملک بھر کے کرکٹ شائقین اپنے پسندیدہ کرکٹر کو دیکھنے کی امید میں اپنی ٹیلی ویژن اسکرینوں پر چپکے ہوئے ہیں جبکہ بہت سے شہری اسٹیڈیم ٹکٹ بک کراکر براہِ راست میچ دیکھتے ہیں۔

حال ہی میں ایک خاتون نے بھی فیملی ایمرجنسی کا بہانہ بناکر چھٹی لے لی اور اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے چلی گئیں۔ نجی کمپنی میں کام کرنے والے مِس دویدی نے اپنے باس سے فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے ایک دن کی چھٹی مانگی جسے باس نے منظور کرلیا۔

لیکن خاتون کا جھوٹ اس وقت پکڑا گیا جب ان کے باس نے انہیں ٹی وی پر اسٹیڈیم میں بیٹھا دیکھ لیا جو آئی پی ایل کا براہِ راست مشاہدہ کررہی تھیں۔

مِس دویدی نے انسٹاگرام ویڈیو میں اس مضحکہ خیز واقعہ کو شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ جب وہ لائیو میچ دیکھ رہی تھیں تو ان کے باس نے انہیں ٹی وی پر دیکھا۔

خاتون نے بتایا کہ جب وہ اسٹیڈیم میں تھیں تو ان کے باس نے انہیں فون کیا اور ان سے انکی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں پوچھا، باس نے پھر کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہارنے کی وجہ سے پریشان نظر آرہی ہیں کیونکہ میں نے آپ کو صرف ایک سکنڈ کی جھلک میں پہچان لیا جب کیمرہ آپ کی طرف گھوما۔ باس نے آخر میں کہاکہ تو یہ ہے آپ کی فیملی ایمرجنسی جس کے لیے آپ نے چھٹی لی۔

a3w
a3w