حیدرآباد

غیر مجاز تعمیرات کو نہیں ہٹایا گیا تو ساراشہر سیلاب میں ڈوب جائے گا: حائیڈرا کمشنر

 کمشنر حائیڈرا ہفتہ کے روز پرنسپل سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق دانا کشور کے ہمراہ سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کمشنر رنگناتھ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ حائیڈرا کے خوف سے شہر میں کسی خاتون نے خود کشی کرلی ہے۔

حیدرآباد: کمشنر حائیڈرا وی رنگناتھ نے کہا ہے کہ حائیڈرا کوئی مذاق یا جھوٹا پروپیگنڈہ نہیں ہے جس طرح سوشیل میڈیا پر پھیلایاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حائیڈرا  کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا جارہا ہے جس کا مقصد نئی نسل کے مستقبل اور حیدرآباد شہر کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں
مولانا عاقلؒ: حق گوئی اور بے باکی کی مثال
عازمین کو سوشل میڈیا کے فتنہ سے بچنے کی تلقین: محمود علی
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
سریوانی ڈگری کالج میں کامیاب طلبہ کے لیے گریجویشن تقریب کا انعقاد
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع

 کمشنر حائیڈرا ہفتہ کے روز پرنسپل سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق دانا کشور کے ہمراہ سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کمشنر رنگناتھ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ حائیڈرا کے خوف سے شہر میں کسی خاتون نے خود کشی کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق میں معمولی بارش سے موسی ندی میں مقیم بستیوں کے مکانات پانی میں ڈوب جاتے تھے، اب جبکہ شدید بارش سے شہر میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہورہی ہے، حکومت اور عہدیدار اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے بے بس ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حائیڈرا کی انہدامی کارروائی کا مقصد عوام کو سیلاب سے بچانا ہے۔

اس لئے تالابوں، جھیلوں اور کنالس پر واقع غیر مجاز قبضوں اور تعمیرات کو ہٹایا جارہا ہے۔ حائیڈرا کا مقصد تاریخی اور سرکاری جائیدادوں کو بچانا ہے۔ ہم متاثرین کو پہلے نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں نقل مقام کرنے کی ہدایت کررہے ہیں جولوگ غریب ہیں، انہیں متبادل طور پر ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم کئے جارہے ہیں۔

کمشنر حائیڈرا رنگناتھ نے کہا کہ بلدیہ سے منظورہ ایک بھی عمارت کو منہدم نہیں کیا گیا۔ حائیڈرا کے خوف سے ایک خاتون کی خود کشی سے متعلق سوال پر کمشنر نے اس واقعہ کی تردید کی اور کہا کہ حائیڈرا کی وجہ سے خود کشی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

پرنسپل سکریٹری دانا کشور نے بتایا کہ سابق نظام حکومت نے 100 سال قبل موسیٰ ندی کی تعمیر اس لئے انجام دی تھی کہ حیدرآباد شہر کو سیلاب کی صورتحال سے بچایا جاسکے اور اس ندی کو ایک خوبصورت شکل دی گئی تھی لیکن آج اس کی ایسی حالت بنا دی گئی کہ اس کی تعمیر کا مقصد ختم ہوچکا ہے۔

حیدرآباد میں حالیہ 20 منٹ میں 9.1 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور اس 20 منٹ کی بارش میں شہر تالاب میں تبدیل ہوگیا۔ اگر مزید 20 منٹ بارش ہوتی تو ہم کچھ کرنے کے قابل نہیں رہتے۔

 دانا کشور نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف موسی ندی کو خوبصورت بنانا نہیں ہے بلکہ شہر کو سیلاب کے خطرے سے بچانا ہے۔ ہم موسی ندی کے طاس کی بستیوں سے عوام کو اس لئے نقل مقام کررہے ہیں کہ وہ اس گندے پانی میں زندگی بسر کررہے ہیں۔

دانا کشور نے متاثرین کو مشورہ یا کہ وہ حائیڈرا سے خوفزدہ نہ ہوں۔ ہم کسی کو زبردستی منتقل کرنا نہیں چاہتے، تاہم متاثرین کو چاہیے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ حکومت 2013 کے قانون کے تحت تمام متاثرین کو معاوضہ ادا کرے گی۔ دانا کشور نے کہا کہ ہم موسی ندی کے طاس کے 23 مقامات پر بسنے والوں کی کونسلنگ کریں گے۔ اس کے لئے سینئر عہدیدار مختلف مقامات پر کیمپ کریں گے۔

a3w
a3w