حیدرآباد
تلنگانہ کے شاپنگ مال میں آتشزدگی کا واقعہ
عمارت سے متصل عمارتوں تک دھواں پھیلتے ہی ان میں موجود افراد خوفزدہ ہوکرباہر نکل پڑے۔ا س واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سکندرآباد نلہ گٹہ علاقہ کے ایک شاپنگ مال میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے شاپنگ مال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے ساتھ ہی علاقہ میں کثیف دھواں دیکھاگیا۔
اطلاع ملنے پر تین فائر بریگیڈ س کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔اس دوران عمارت پر پھنسے تین افراد کو بھاری کرین کی مدد سے بحفاظت باہر نکالا گیا۔ تاہم عمارت سے شدید دھواں نکلنے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
عمارت سے متصل عمارتوں تک دھواں پھیلتے ہی ان میں موجود افراد خوفزدہ ہوکرباہر نکل پڑے۔ا س واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔