انٹرٹینمنٹ

سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں

سوناکشی سنہا آج اپنی 36ویں سالگرہ منا رہی ہیں اس موقع پر شتروگھن سنہا نے سوناکشی کی خصوصی تصاویر شیئر کیں اور اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ان کی خصوصی تصاویر شیئر کیں سوناکشی سنہا آج اپنی 36ویں سالگرہ منا رہی ہیں اس موقع پر شتروگھن سنہا نے سوناکشی کی خصوصی تصاویر شیئر کیں اور اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں
کٹرینہ کیف 40 سال کی ہوئیں
ورون دھون اور جانہوی کپور کی فلم بوال کا ٹریلر ریلیز
روینا ٹنڈن کی بیٹی راشا بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور

شتروگھن سنہا نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوناکشی کی بچپن سے لے کر اب تک کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ کتنا خوبصورت وقت گزرتا جا رہا ہے۔ اس خاص دن پر ہماری آنکھوں کے تاروں کو بہت بہت مبارک باد۔ آنے والا سال خوشیوں سے بھرا ہو اور آپ نئی بلندیاں حاصل کریں۔

 ہم سب کو آپ اور آپ کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ خاص طور پر دہاڑ میں آپ کا کام لاجواب رہا ہے۔ آپ ہمیشہ میرے لیے سب سے خاص رہیں گی۔ عظیم دن مبارک ہو! گاڈ بلیس!