حیدرآباد
ٹرینڈنگ

حیدرآباد میں فامس کی وصولی کیلئے 600 کاونٹرس کا قیام، ہر کاونٹر پر اردو میں بھی فامس دستیاب

درخواست گزارفام کی تکمیل کے بعدفوری متعلقہ کاونٹرس پر ہی داخل کریں۔ کمشنر نے عوام کومطلع کیاہے کہ مذکورہ فامس حکومت کی اعلان کردہ 5 اسکیمات کیلئے خانہ پری کے بعدد اخل کریں۔ فارمس کی تکمیل کیلئے عوام پریشان نہ ہوں۔متعلقہ کاونٹرس پر والینٹرس فام کی تکمیل کیلئے دستیاب رہیں گے۔

حیدرآباد: کمشنرجی ایچ ایم سی رونالڈروزنے کہاہے کہ 28 دسمبرسے شروع ہونے والے پرجاپالانا پروگرام کیلئے جی ایچ ایم سی عہدیدار متحرک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

28دسمبر تا 6 جنوری تک جاری رہنے والے اس پروگرام کے انعقاد کیلئے بڑے پیمانہ پر انتظامات مکمل کرلئے گئے اور جی ایچ ایم سی کی مشنری متحرک ہوچکی ہے۔ ہرایک بلدی وارڈ میں اس پروگرام کیلئے 4کاونٹرس قائم کئے گئے جبکہ جی ایچ ایم سی کے 150 وارڈس میں 600کاونٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ اس پروگرام کیلئے تلگواور اردومیں بھی درخواستیں‘ کاونٹرس پر دستیاب رہیں گی۔

درخواست گزارفام کی تکمیل کے بعدفوری متعلقہ کاونٹرس پر ہی داخل کریں۔ کمشنر نے عوام کومطلع کیاہے کہ مذکورہ فامس حکومت کی اعلان کردہ 5 اسکیمات کیلئے خانہ پری کے بعدد اخل کریں۔ فارمس کی تکمیل کیلئے عوام پریشان نہ ہوں۔متعلقہ کاونٹرس پر والینٹرس فام کی تکمیل کیلئے دستیاب رہیں گے۔

سارے شہر میں تقریباً 10 ہزار اسٹاف اوروالینٹرس اس پروگرام میں شامل رہیں گے جولوگ فامس کی تکمیل نہیں کرسکتے والینٹرس ان کی مدد کریں گے۔

پرجاپالانا پروگرام کی کامیابی کیلئے ہر سرکل پرایک اسپیشل آفیسر کا تقرر کیا گیا ہے جومتعلقہ سرکل کے زونل کمشنر کے ساتھ تعاون کریں گے۔

درخواست گزارکو چاہئے کہ وہ اپنا نام‘پتہ‘ فون نمبر درج کریں‘ کمشنر رونالڈروز نے فیلڈ آفیسرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ کاونٹرس پر عوام کی سہولت کیلئے پینے کا پانی‘شامیانہ‘ کرسیاں اور دیگر سہولتیں فراہم کریں۔

بتایاگیا ہے کہ یہ خصوصی کاونٹرس 28 دسمبر سے 6 جنوری تک کام کریں گے۔سوائے 31 دسمبر اور یکم جنوری 2024 کو عوامی تعطیل کے روز کا م نہیں کریں گے۔