صحت

تلنگانہ میں مزید 8 میڈیکل کالجس کا قیام

ہریش راؤ نے وزیر جگدیش ریڈی کے ساتھ مل کر منوگوڑو حلقہ کے چوٹ اُپل علاقہ میں ڈائلیسس سنٹر کا افتتاح کیا۔ہریش راؤ نے کہا کہ ڈائلیسس سنٹرس گردے کے مریضوں کے لیے خدا کا تحفہ ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چھوٹے منڈلوں میں بھی جدید ترین طبی خدمات دستیاب کروائی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید
حکومت کی انہدامی کارروائی، پارٹی، متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی: ہریش راؤ
جی او 33 سے تلنگانہ طلبہ غیر مقامی ہوں گے: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے وزیر جگدیش ریڈی کے ساتھ مل کر منوگوڑو حلقہ کے چوٹ اُپل علاقہ میں ڈائلیسس سنٹر کا افتتاح کیا۔ہریش راؤ نے کہا کہ ڈائلیسس سنٹرس گردے کے مریضوں کے لیے خدا کا تحفہ ہیں۔

https://twitter.com/jagadishTRS/status/1610222662789509121

حکومت تلنگانہ کی تقلید کرتے ہوئے تمل ناڈو کے وزیراعلی اسٹالن بھی وہاں ڈائیلاسز سنٹر قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جو گردے کے مریضوں کو بس پاس اور پنشن فراہم کرتی ہے۔

تلنگانہ کی تشکیل سے پہلے یہاں صرف تین ڈائلیسس سنٹر تھے جن کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ان کو 102کردیاگیا۔ آنے والے دنوں میں اس حلقہ میں 100 بستروں کا اسپتال کھولا جائے گا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے ریاست تلنگانہ کو ایک بھی میڈیکل کالج نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ایک سال میں 8 میڈیکل کالجس قائم کئے گئے اور آئندہ سال مزید 8 کالجس قائم کئے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے بی بی نگر ایمس اسپتال میں ایم بی بی ایس کے طلباء کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔