مشرق وسطیٰ

اسرائیل کو حماس کے حملہ کا پیشگی علم تھا:نیویارک ٹائمس

اخبار نیویارک ٹائمس نے آج یہ اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کو 7 اکتوبر کی تباہ کن کارروائی سے بہت پہلے اسرائیلی سرزمین پر حماس کے حملے کے منصوبہ کا علم تھا۔

یروشلم: اخبار نیویارک ٹائمس نے آج یہ اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کو 7 اکتوبر کی تباہ کن کارروائی سے بہت پہلے اسرائیلی سرزمین پر حماس کے حملے کے منصوبہ کا علم تھا۔

متعلقہ خبریں
اسلامی تعاون تنظیم کا غزہ کی تازہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس

اس حملہ میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیل کے سرکردہ کمانڈرس نے یا تو حملوں کی اطلاعات کو نظرانداز کردیا تھا یا پھر ان وارننگس کو اہمیت نہیں دی تھی کہ حماس حملہ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

اخبار نے کہا کہ اسرائیلی عہدیداروں کو 40 صفحات پر مشتمل جنگ کا منصوبہ جسے ”جیریکووال“ کا نام دیا گیا تھا، مل چکا تھا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اسرائیل کو یہ دستاویز کس طرح ملا تھا لیکن اخبار نے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ اس کا ترجمہ کیا گیا تھا جس میں جنوبی اسرائیلی کمیونیٹیز پر حماس کے فرضی حملے کی تفصیلات درج تھیں۔

اسرائیلی فوج نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ فی الحال دہشت گرد تنظیم حماس کے خطرہ کو ختم کرنے پر اپنی پوری توجہ مرکوز کررہی ہے۔ اس نے کہا کہ اس قسم کے سوالات پر بعد کے مرحلہ میں توجہ دی جائے گی۔

a3w
a3w