مشرق وسطیٰ

رمضان المبارک سے پہلے ہی مسجد نبویؐ میں معتمرین کی آمد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

مسجد نبوی کے نگراں ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 12 ہزار سے زائد معذور افراد نے بھی روضہ رسول پر حاضری دی۔ ان افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔

مدینہ منورہ: رمضان کی آمد آمد ہے اور اس سے قبل ہی دنیا بھر سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم مسجد نبویؐ میں حاضری دینے پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
رمضان المبارک میں صدقات، خیرات اور محاسبہ نفس: ایک روحانی سفرتحریر: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
روزہ انسان کے لئے بہیمی اور حیوانی عنصر پر روحانی اور ملکوتی عنصر کو غالب کرنے کا سبب: مولانا قاضی اسد ثنائی
رمضان میں اردومیڈیم اسکولس کے اوقات میں تبدیلی سے متعلق نمائندگی

مسجد نبوی کے امور کے نگراں ادارے کے مطابق ایک ہفتے میں 55 لاکھ 80 ہزار سے زائد معتمرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جب کہ 3 لاکھ سے زائد خوش نصیبوں نے ریاض الجنۃ میں نماز پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

مسجد نبوی کے نگراں ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 12 ہزار سے زائد معذور افراد نے بھی روضہ رسول پر حاضری دی۔ ان افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔

اسی طرح مسجد نبوی کی لائبریری سے 11 ہزار 753 افراد نے استفادہ کیا اور مدینے میں ہونے والی مختلف نمائشوں اور عجائب گھروں میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

معتمرین اور عبادت گزاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر معتمرین کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وبا کے خاتمے کے بعد گذشتہ دوسال سے مدینہ پہنچنے والے زائرین کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور رمضان کے قریب آتے آتے یہ تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔