ہر اہل خاندان کو راشن کارڈ ملے گا،کارڈ نہ ملنے پر دوبارہ درخواست دینے کی اپیل: اتم کمارریڈی
ناموں کا اندراج ذات پات، سماجی اور معاشی سروے اور پرانے راشن کارڈز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اگر کسی کو کارڈ وصول نہیں ہوتا ہے تو وہ گاؤں میں منعقد ہونے والے گرام سبھاوؤں میں دوبارہ اپنی درخواست دے سکتے ہیں۔
حیدرآباد: ریاستی وزیر آبپاشی و سیول سپلائز این اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے راشن کارڈ کی اجرائی ایک مسلسل عمل ہے، یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ریاست کے ہر ایک اہل خاندان کو راشن کارڈ نہیں مل جاتا۔ اپنے ایک صحافتی بیان میں اتم کمار ریڈی نے کہا کہ راشن کارڈ کی تقسیم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ ریاست کے آخری اہل شخص تک راشن کارڈ نہیں پہنچ جاتا۔
جن لوگوں کے نام راشن کارڈز کی نئی فہرست میں شامل نہیں ہیں انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ناموں کا اندراج ذات پات، سماجی اور معاشی سروے اور پرانے راشن کارڈز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اگر کسی کو کارڈ وصول نہیں ہوتا ہے تو وہ گاؤں میں منعقد ہونے والے گرام سبھاوؤں میں دوبارہ اپنی درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست دینے والے ہر اہل شخص کو راشن کارڈ دیا جائے گا۔ جنہیں اب کارڈ نہ ملنے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری حکومت کا مقصد ریاست کے تمام مستحق خاندانوں کو راشن کارڈ فراہم کرنا ہے۔