حیدرآباد

مزید 2گارنٹیز پر عمل آوری کے اعلان پرگاندھی بھون میں مہیلا کانگریس کا جشن

تلنگانہ کانگریس حکومت کی جانب سے مزید دو گارنٹیز اسکیمات 200 یونٹ مفت برقی اور 500 روپئے میں گیاس سلنڈر سربراہ کرنے کے اعلان کا مہیلا کانگریس کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس حکومت کی جانب سے مزید دو گارنٹیز اسکیمات 200 یونٹ مفت برقی اور 500 روپئے میں گیاس سلنڈر سربراہ کرنے کے اعلان کا مہیلا کانگریس کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
سالگرہ تقریب میں پہنچ کر ہنگامہ آرائی، 4 زنخے گرفتار
بلدی الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر ایم ایل ایز کو صدر ٹی پی سی سی کا انتباہ
ویڈیو: پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے پر ویسٹ انڈین بولر کا منفرد جشن
کانگریس کی یوم تاسیس تقریب، گاندھی بھون میں پرچم کشائی
پرینکاگاندھی کا 3روزہ انتخابی دورہ

صدر مہیلا کانگریس سنیتا راؤ کی قیادت میں مہیلا کارکنوں نے آج گاندھی بھون میں جشن منایا۔ ہاتھوں میں برقی بلب اور گیاس سلنڈر تھامے ہوئے ان کارکنوں نے سونیاگاندھی‘پرینکا گاندھی اور چیف منسٹر اے ریونت ریڈی زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔

قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اندرون 24 گھنٹے 2 گارنٹیز کو نافذ کیاتھا۔ مزید دو اسکیمیات ہر گھر کو200 یونٹ مفت برقی سربراہ اور 500 روپئے میں گیاس سلنڈر کی فراہمی کااعلان کانگریس حکومت کی دوسری بڑی کامیابی ہے جبکہ بی آر ایس دور حکومت میں گیاس سلنڈر 1155 روپئے میں فراہم کیا جارہاتھا،

جس کے خلاف مہیلا کانگریس نے چیف منسٹر کے سی آر کی قیامگاہ واقع پرگتی بھون کے روبرو دھرنا منظم کیا تھا تب ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے لیکن کے سی آر نے ایک روپیہ کم نہیں کیا اور نہ ہی مفت برقی سربراہ کے مسئلہ پر کوئی قدم اٹھایا۔

آج کانگریس حکومت کے اس اعلان پرکہ مزید دو گارنٹیز اسکیمات کو روبہ علمل لایا جائے گا۔ عوام بالخصوص خواتین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتاہے۔