تہواروں کے موسم میں ہر ایک کی خوشی دوبالا ہوجائے گی: مودی
گھٹائی گئی جی ایس ٹی شرحیں لاگو ہونے سے ایک دن قبل وزیراعظم مودی نے اتوار کو سودیشی اشیاء کو بڑھاوا دینے کی پرزور وکالت کی۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) گھٹائی گئی جی ایس ٹی شرحیں لاگو ہونے سے ایک دن قبل وزیراعظم مودی نے اتوار کو سودیشی اشیاء کو بڑھاوا دینے کی پرزور وکالت کی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ جی ایس ٹی اصلاحات کا نیا دور ہندوستان کی ترقی کی رفتار بڑھادے گا۔ آسانی سے کاروبار کرنا فروغ پائے گا اور مزید سرمایہ کاری ہوگی۔
قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی بچت اتسو نوراتری کے پہلے دن سے شروع ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ انکم ٹیکس استثنیٰ بھی ملے گا اور زیادہ تر لوگوں کیلئے یہ ڈبل بونانزا ہوگا۔
VIDEO | Addressing the nation, PM Modi (@narendramodi) says, "In a way, from tomorrow, the 'GST Bachat Utsav' is going to begin across the country. Through this, your savings will increase, and you will be able to buy more of the things you like. The poor, farmers, women, and… pic.twitter.com/ZVGfJ9wwYg
— Press Trust of India (@PTI_News) September 21, 2025
وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ ترقی کی دوڑ میں تمام ریاستیں مساوی حصہ دار ہیں۔
انہوں نے ان سے کہا کہ وہ آتمانربھربھارت اور سودیشی مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے مینوفیکچرنگ کو جگہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ تہواروں کے اس موسم میں ہر ایک کی خوشی دوبالا ہوجائے گی۔