انٹرٹینمنٹ

اداکار رنبیر کپور کی جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں طلبی

ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کی کئی ہستیوں نے مہادیو بکس کے پروموٹر سوربھ چندراکر کی شادی کی تقریب میں جو متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں ہوئی تھی‘ شرکت کی تھی۔

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کو مہادیو بکس منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں جمعہ کے دن انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کے ممبئی دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اداکار دلیپ تاہل کو اکسیڈنٹ کیس میں دو ماہ جیل کی سزا
ورون دھون اور جانہوی کپور کی فلم بوال کا ٹریلر ریلیز
منشیات فروخت کیس: ٹالی ووڈ اداکار پی ناؤدیپ سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ
فلم فیئر ایوارڈس: رنبیر کپور بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ، 12 ویں فیل بہترین فلم
بھیڑ بکریوں کی تقسیم اسکیم، سابق وزیر کے او ایس ڈی گرفتار

 ذرائع نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کی کئی ہستیوں نے مہادیو بکس کے پروموٹر سوربھ چندراکر کی شادی کی تقریب میں جو متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں ہوئی تھی‘ شرکت کی تھی۔

 شاہانہ تقریب میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیتوں نے شرکت کی تھی۔ ای ڈی کو گزشتہ ماہ تلاشی کے دوران ہوٹلوں اور ٹرانسپورٹ کی پیمنٹ تفصیلات کا پتہ چلا تھا۔کہا جاتا ہے کہ مہادیو بکس نے دُبئی میں شادی کی تقریب پر تقریباً 200 کروڑ روپے خرچ کئے۔

 ناگپور سے فیملی ممبرس کو دُبئی لے جانے کے لئے پرائیوٹ جیٹ کرایہ پر لئے گئے تھے۔ فلمی شخصیتوں کو شادی کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے موٹی رقم دی گئی۔

ممبئی سے ویڈنگ پلانرس‘ ڈانسرس اور ڈیکوریٹرس کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اور نقد پیمنٹ حوالہ چیانل کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ اس کے اکٹھا کردہ ڈیجیٹل ثبوت کے مطابق یوگیش پوپٹ کی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی R-1  ایونٹس پرائیوٹ لمیٹڈ کو حوالہ کے ذریعہ 112 کروڑ روپے پہنچائے گئے۔

 42کروڑ روپے کی ہوٹل بکنگس اماراتی درہم میں نقد کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں کئی ممتاز شخصیتوں سے پوچھ تاچھ ہوسکتی ہے۔

a3w
a3w