سابق حکومت جوکروں اوردلالوں کی ٹولی:راج گوپال ریڈی
کانگریس رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے پیشرو بی آر ایس دور حکومت کو جوکروں اور دلالوں کا گروہ قرار دیا۔
حیدرآباد : کانگریس رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے پیشرو بی آر ایس دور حکومت کو جوکروں اور دلالوں کا گروہ قرار دیتے ہوئے تنقید کی پارلیمانی انتخابات کے حصہ کے طور پر آج چریال میں کانگریس امیدوار سی کرن کمار ریڈی کی حمایت میں منعقدہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راج گوپال ریڈی نے کہا کہ بی آر یس امیدوار پی راجیشور ریڈی جنگاوں میں چوری کے ووٹوں سے جیت نہیں پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں فون ٹیاپنگ سے بی آر ایس انتخابات جیتنا چاہتی تھی انہوں نے کہا کہ فون ٹیاپنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔کانگریس ہی مقامی عوامی مسائل حل کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کالیشورم پروجیکٹ کی تعمیر میں کرپشن میں ہریش راؤ کا جیل جانا یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی کوعلحدہ تلنگانہ تشکیل دینے میں قائل کرانے میں ان کا کردار اہم تھا۔
انہوں نے مزید کہا کانگریس کی طرف سے دیئے گئے ہر وعدے پر صد فیصد عمل آوری کے لیے سخت محنت کی جا رہی ہے۔ راشن کارڈ اور پنشن کی اجرائی کو یقینی طور پر نافذ کیا جائے گا۔