دہلی

ہندوستان نے کینڈا سے ظاہر کیا شدید احتجاج

ہندوستان نے پیر کو کناڈا کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور کناڈا میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ایک پروگرام میں خالصتانی علیحدگی پسند نعرے بلند کرنے پر سخت احتجاج درج کرایا۔

نئی دہلی: ہندوستان نے پیر کو کینڈا کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور کناڈا میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ایک پروگرام میں خالصتانی علیحدگی پسند نعرے بلند کرنے پر سخت احتجاج درج کرایا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ۔ کینڈا میچ بارش کی نذر
کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار
پنون کیس، امریکہ کے الزامات پر ہندوستان کا سخت ردعمل
کینیڈا میں ایک ہفتہ کے دوران یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ

بعد ازاں وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ کناڈا میں منعقدہ ایک پروگرام میں جسے کناڈائی وزیراعظم انفرادی طور پر خطاب کررہے تھے، میں ’خالصتان‘ پر علیحدگی پسند نعرے لگانے کے سلسلے میں کناڈا کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو آج وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ کناڈائی سفارت کار سے اس انعقاد میں اس طرح کی پریشان کرنے والی کارروائیوں کو بغیر روک ٹوک جاری رکھنے کی اجازت دیئے جانے پر حکومت ہند کی جانب سے گہری تشویش اور شدید احتجاج کا اظہار کیا ۔

ہندوستان نے کہا کہ یہ کناڈا میں علیحدگی پسندی، انتہا پسندی اور تشدد کو دی گئی سیاسی جگہ کی عکاسی کرتا ہے۔ ایسے عناصر کے مسلسل مظاہرے نہ صرف ہندوستان-کناڈا تعلقات کو متاثر کرتے ہیں بلکہ کناڈا میں اپنے شہریوں کے لیے تشدد اور جرائم کے ماحول کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

a3w
a3w