تلنگانہ
ہنمکنڈہ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار کی مثال، ساتھی ہوم گارڈ کو مالی تعاون
اس موقع پر غریب ہوم گارڈ کے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کرنے والے ٹریفک اہلکاروں کو اے سی پی نے سراہا۔ اس پروگرام میں ہنمکنڈہ انسپکٹر سیتا ریڈی، ایس آئیز کومورلی، فصید الدین، وجے کمار کے علاوہ دیگر ٹریفک اہلکار شریک تھے۔
ہنمکنڈہ: ہنمکنڈہ ٹریفک ڈپارٹمنٹ میں ہوم گارڈ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے سرینواس کی اہلیہ حال ہی میں علالت کے باعث مقامی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔ علاج معالجہ کے اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے ہوم گارڈ سرینواس پر مالی بوجھ پڑا۔
اس موقع پر ٹریفک انسپکٹر سیتا ریڈی کی اپیل پر ٹریفک عملے نے تعاون کے طور پر 72 ہزار روپے جمع کئے، جنہیں فکسڈ ڈپازٹ کی شکل میں ٹریفک اے سی پی ستینارائنا کے ہاتھوں سرینواس کے بچوں کے حوالے کیا گیا۔