چلتی ٹرین میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کے الزام میں ہوم گارڈ گرفتار
آندھراپردیش کے ایک ہوم گارڈ کو تلنگانہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ اس ہوم گارڈ پر تروپتی سے کاچی گوڑہ حیدرآباد کی چلتی ٹرین میں مبینہ طور پر ایک کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی کا الزام ہے۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ایک ہوم گارڈ کو تلنگانہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ اس ہوم گارڈ پر تروپتی سے کاچی گوڑہ حیدرآباد کی چلتی ٹرین میں مبینہ طور پر ایک کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی کا الزام ہے۔
ریلوے پولیس کے ایک آفیسر نے چہار شنبہ کے روز یہ بات بتائی۔ ہوم گارڈ ٹی پرتاپ اے پی کے کدور پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر پولیس نے ہوم گارڈ کو گرفتار کرلیا۔
شکایت کنندہ جو حیدرآباد کا رہنے والاہے، نے بتایا کہ وہ اہلیہ اور 15 سالہ بیٹی کے ساتھ منگل کے روز تروپتی سے کاچی گوڑہ تک جانے والی وینکٹ دری اکسپریس میں سفر کئے تھے۔
انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی اوپری برتھ پر ایک طرف محو خواب تھی جبکہ میری بیوی نچلے برتھ پر سورہی تھی۔ اس دوران میں نے دیکھا کہ یونیفارم میں ملبوس پرتاپ نے چلتی ٹرین میں میری بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکت کی اور اس کے مخصوص اعضاء کو چھویا۔
ملزم، ٹکٹ کے بغیر سفر کررہا تھا۔ ریلوے پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے 43 سالہ ہوم گارڈ کو جو کدور ضلع کڑپہ کا متوطن ہے، کو حیدرآباد کے رامنتا پورم علاقہ سے گرفتار کرلیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے انسپکٹر آریلپا نے یہ بات بتائی۔